اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 03:00pm

ہالی وڈ فلم ڈیپ واٹر ہورایزون ریلیز کیلئے تیار

نیویارک :سمندر میں تیل کی تلاش کے دوران پیش آنے والے حادثے کی کہانی ڈیپ واٹر ہورایزون ریلیز کیلئے تیار ہے۔ فلم تیس ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہالی وڈ اداکار مارک واہلبرگ کی نئی فلم تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔ ہالی ووڈ فلم ڈیپ واٹر ہوریزون دوہزار دس کے ایک ناول سے ماخوذ ہے۔فلم میں سمندر میں تیل کی تلاش کے لئے قائم امریکی کمپنی کے ساتھ حادثے کے دوران پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

 مرکزی کردار مارک واہلبرگ کا ساتھ کرٹ رسل ،کیٹ ہڈسن اور جون مال کو وچ سرانجام دیں گے۔ زبردست مناظر پر مبنی ڈیپ واٹر ہوریزون تیس ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments