Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :نشترپارک کراچی میں تحریک انصاف سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جلسے میں خواتین اوربچوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے سے پی ٹی آئی چیف عمران خان خطاب کرینگے اور غالب امکان ہے کہ وہ جلسے میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیں کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے رہنماوں پر یہ واضح کرچکے ہیں کہ اداروں سے انصاف کی امید نہیں ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے مرحوم کرکٹر حنیف محمد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔
اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف یہ نہ سمجھیں کہ مقدمات سے مجھے خوفزدہ کرسکتے ہیں۔