پاکستان اب ناقابل تسخیر ہوچکا ہے،راحیل شریف

شائع 06 ستمبر 2016 05:01pm

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے مضبوط تھا اور اب ناقابل تسخیر ہے۔ یہ بات انہوں نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ  وہ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ملک کے کئی حصوں ریاستی عملداری ختم ہوچکی تھی جبکہ  دہشت گردی کیخلاف جنگ سے متعلق کئی حلقوں میں شک و شبہات تھے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا نام ہم نے حضور صلیٰ علیٰہ والہ وسلم کی تلوار سے اس لئے منصوبے کیا تاکہ ہمارا ہر قدم انکی مرضی کے مطابق اٹھے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے علاوہ معصوم شہریوں نے بھی قربانیاں دی ہیں جن کو ضائع نہیں جانے دیا جائیگا۔

Read Comments