لیگی رہنماوں کی عمران خان اور جہانگیر ترین پر تنقید

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2016 04:38am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف اثاثے چھپانے کے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس عناصر ، غیر آئینی اقدام کا مطالبہ کرکے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے عہدوں کی عزت نہ اچھالیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے میڈیا بریفنگ میں عمران خان کیخلاف ریفرنس آگے بھیجنے اور وزیراعظم کیخلاف ریفرنس واپس کردینے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کا دفاع کیا ،انہوں نے دستاویزی ثبوت لہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنی کا رکارڈ، پاکستان میں چھپایا جاتا رہا ، یہ دعوی بھی جھوٹ ہے کہ بنی گالہ کا محل ، بطور تحفہ ملا۔

بیرسٹرظفراللہ نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس چوری کیلئے کروڑوں مالیت کا لندن والا فلیٹ صرف بیس لاکھ کا ظاہر کیا ، اسٹیٹ بنک قرار دے چکا ہے کہ جہانگیر ترین نے تین بنکوں سے قرض معاف کرایا، وہ شوگرمل کے سودے میں غلط بیانی پر سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کو ایک کروڑ جرمانہ بھی ادا کرچکے ہیں۔

مسلم لیگی رہنماؤں کا کہناتھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے جب پی ٹی آئی والوں کے استعفے قبول نہیں کیے تو اچھے تھے ، اب فیصلہ خلاف آیا تو اسپیکر برے ہوگئے ہیں۔

Read Comments