شائع 06 ستمبر 2016 05:13pm

فلم مالک پر عائد پابندی کالعدم قرار

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پرپابندی کالعدم قراردے دی۔عدالت نے ملک بھر میں فلم ریلیز کرنے کا حکم  جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس  سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔  فلم مالک کے پروڈیوسرعاشرعظیم کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ وفاقی حکومت نے ان  کی فلم پر پابندی لگائی جوکہ غیر قانونی عمل ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سسینر بورڈزاس فلم کو سرٹیفیکٹ جاری کرچکے تھےاس کے باوجود اپنی حدود سے تجاوزکرتے ہوئےوفاقی حکومت نے اس پرپابندی عائد کی۔

۔سرکاری وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ فلم میں جو عکاسی کی گئی ہے۔اس سے آپریشن ضرب عضب کی نفی ہوتی۔تاہم عدالت نے فلم پرپابندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے فلم کوملک بھرریلیزکرنے کا حکم سنادیا۔

Read Comments