Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :مئیرکراچی وسیم اخترنے اپنے خلاف مقدمات جلد نمٹانے کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ جھوٹے الزامات کے باعث اڑتیس روز سے جیل میں ہیں۔ بطورمنتخب میئرجیل میں رہ کرشہر کی خدمت ممکن نہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیااپنے خلاف کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کردی۔وسیم اختر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ انیس جولائی سے جیل میں ہیں۔انہیں ایک مقدمے میں ضمانت کی توثیق نہ ہونے پرجیل بھیجا گیا۔جیل جانے کے بعد بارہ مئی کے سات مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔
اپنے خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔بطورمنتخب میئرجیل میں رہ کرشہر کی خدمت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے اپیل کی کہ زیرالتوا درخواستوں کوجلد نمٹایا جائے،ساتھ ہی اعلٰی عدلیہ کے حکم کے بغیرپولیس کونئے مقدمات بنانے سے بھی روکا جائے۔