ممبئی :ہریتک روشن کافیس بک اکاونٹ ہیک کرلیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ہریتک کا فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر کچھ وقت تک اس پیچ پر موجود بھی رہا اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر موجود تصویر بھی تبدیل کردی ۔
بظاہر لگتا ہے کہ رواں سال ہریتک کے لئے کچھ اچھا نہیں رہا کیونکہ پہلے ان کی سابق اہلیہ سوزان سے علیحدگی ہوئی ، پھراداکارہ کنگنا سے بھی ان کا تنازعہ چلتا رہا ہے جو کہ اب تک جاری ہے۔ بعدازاں ان کی فلم موہن جو دڑو بھی باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی ۔ جس کے بعد اب ہریتک کا فیس بک اکاونٹ بھی ہیک کرلیا گیا ہے ۔
لیکن اپنا اکاونٹ ہریتک نے دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور تصدیق کی ہےاگرچہ کہ صبح ان کا اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے اور اب فیس بک پیج دوبارہ ان کو مل گیا ہے۔ تاہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ کوئی بھی پوسٹ ہریتک نے خود ہی آویزاں کی ہے اس بات کیلئے ہریتک کو اپنا نام پوسٹ کے ساتھ بیان کرنا ہوگا۔