عمران خان کا چوبیس ستمبر کو مارچ کا اعلان

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2016 06:25pm

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوبیس ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے تحت پاکستان زندہ باد جلسہ جاری ہے ۔

جلسے سے عمران خان خطاب کررہے ہیں ۔اپنے خطاب میں  ان کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر آجائے تو کوئی نہیں ٹھرسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا وزیر اعظم کرپشن کرے تو انصاف کیلئے کہاں جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ہم پٹیشن میں سنجیدہ نہیں ہیں ،لیکن وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اگر ملک کا وزیر اعظم کرپشن کرے تو انصاف کیلئے کہاں جائیں۔ اس موقعے پر انہوں نے چوبیس ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان بھی کیا۔

اپنے جلسے میں انہوں نے متحدہ قائد الطاف حسین پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان ٹائمز کے تحت ہونے والی فنکشن میں را نے الطاف حسین کے پوسٹر لگوائے جبکہ انیس سو پچیاسی کے بعد الطاف حسین نے کراچی میں ظلم کیا۔

اپنے خطاب میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی آنے کا فیصلہ کیوں کیا؟،ہمارے عہدیداروں نے کہا کہ ہماری تیاری نہیں ہےتو عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا جواب تھا کہ کبھی تیاری کے بغیر بھی کام کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی اوپر جاتا ہے تو ملک اوپر جاتا ہے،خوف نہ ہوتا تو کراچی خوشحال شہر ہوتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے لندن میں بیٹھ کر کراچی میں مہاجروں کو قتل کروایا،کراچی کے عوام کو بتانے آیا ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ انیس سو پچیاسی کے بعد الطاف حسین نے کراچی میں ظلم کیا۔

Read Comments