وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ

شائع 07 ستمبر 2016 05:38am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،کہتے ہیں شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کر لیے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رات گئے شہر کےدورے پر نکل پڑے ، کسٹم ہاؤس اور پاکستان چوک پر مندروں کا دورہ کیا ۔

 اس موقع پر مندر کی پجاری کی جانب سے مراد علی شاہ کواجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جبکہ مراد علی شاہ نے مندر کی خوبصورتی کو کیمرے میں بھی قید کیا ۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہنگامی دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ انتظامیہ الرٹ رہے اور اپنا کام بخوبی ادا کرے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں جلد مکمل کر لیا جائے گا، ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ موجود ہے ، وقت کم ہے اور مقابلہ سخت جلد شہر قائد کی کھوئی ہوئی خوبصورتی واپس لائیں گے ۔

Read Comments