جنوبی وزیرستان میں ادویات کی دکان میں دھماکا، 4افراد زخمی

شائع 07 ستمبر 2016 05:46am

وانا:جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ادویات کی دکان میں دھماکے سے  4فراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں اسکاﺅٹس کیمپ روڈ پر نامعلوم افراد نے میڈیسن کی دکان میں بارودی مواد نصب کررکھا تھا جو  زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

 دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا  تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

Read Comments