شائع 07 ستمبر 2016 06:57am

ریکھا نے امیتابھ  کے ان رازوں سے پردہ اٹھادیا جو آج تک پوشیدہ تھے

ممبئی:بولی وڈ کی سدا بہار اداکارہ اور تمام اداکاراؤں کی رول ماڈل ریکھا اپنی زندگی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں ،وہ اپنی زندگی کے رازوں کو کسی کے ساتھ بھی شئیر کرنا پسند نہیں کرتیں۔

لیکن اب ریکھا کی زندگی پر مبنی کتاب 'ریکھا ،ان کہی کہانی' کے عنوان سے شا ئع ہونے جا رہی ہے ،جس میں ریکھا اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی مشہور ہستیوں کی زندگیوں کے راز سے پردہ اٹھائیں گی۔

اس کتاب کے مصنف یاسر عثمان ہیں،کتاب میں مصنف نے بولی وڈ کے مقبول اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی کے اس واقعے کا خاص طور پر ذکر کیا ہے جس میں ریکھانے سیندور لگا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

ان کے سیندور لگانے سے میڈیا سمیت تمام لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ ریکھا نے خفیہ طور پر شادی کررکھی ہے،اسی تقریب میں ریکھا نے امیتابھ کی بیوی جیا بچن کو نظر انداز کرکے بگ بی سے باتیں کرنا شروع کردی تھیں،جس سے لوگوں کی سوچ کو مزید تقویت ملی کہ دونوں کے درمیان کوئی گہرا رشتہ موجود ہے۔

تقریباً 3 دہائیاں گزرنے کے بعد اس کتاب کے ذریعے ریکھا کی زندگی کے ان پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھایا جائے گا جو اب تک عام لوگوں سے چھپا کر رکھے گئے تھے،اس کے علاوہ یہ کتاب ریکھا کی پیچیدہ زندگی کو سمجھنے میں مدد دے گی۔

بشکریہ:ڈی این اے انڈیا

Read Comments