ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2016 09:54am

اسلام آباد: ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،ایئرچیف مارشل سہیل امان نے یاد گار شہداء پرحاضری دی،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

پوری پاکستانی قوم آج یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں، مادر وطن کے نڈر سپاہیوں، ایم ایم عالم، سرفراز رفیقی، سیسل چوہدری اور دیگر سرفروشوں، شہیدوں اور غازیوں کے نقش قدم پر چلنے کا عزم  دہرارہی ہے۔

https://youtu.be/9R0_lY8ANMA

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ایئرہیڈ کوارٹرزمیں یادگارشہدا پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر ایسی ہی یادگاری اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جنگ ستمبر میں پاکستانی شاہینوں کی لازوال قربانیوں اور بہادری کی سنہرے کارناموں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Read Comments