بلدیاتی انتخابات،پی پی برتری قائم رکھنے میں کامیاب

شائع 30 دسمبر 2015 04:32pm

حیدرآباد: سندھ کے ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج آگئے،سندھ کے 10 اضلاع کی کی139نشستوں پرانتخابات ہوئے۔

پیپلزپارٹی اپنی برتری قائم رکھنے میں کامیاب رہی ، ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق جامشوروکے 16وارڈزمیں سے11پرپیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی5وارڈزپرکامیاب رہی،حیدرآبادکے 10میں سے5پر پیپلزپارٹی اور 2پرایم کیوایم کامیاب رہی جبکہ کراچی کے جمشید کوارٹر یو سی 13 سے ایم کیو ایم کا امیدوار منتخب ہوگیا۔

Read Comments