شائع 07 ستمبر 2016 02:12pm

عالیہ،پوجا بھٹ سے بہترین اداکارہ ہے، مہیش

ممبئی :بولی وڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی عالیہ بھٹ ایک اسٹار بن چکی ہیں، عالیہ پوجا بھٹ سے بہتر اداکارہ ہیں۔

ممبئی میں مہیش بھٹ کا مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر،ہائی وے،ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور اڑتا پنجاب  جیسی فلموں سے عالیہ نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنالیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ اب بھٹ کیمپ کے تحت بننے والی فلموں کے بجٹ سے باہر آچکی ہیں۔عالیہ ایک اسٹار ہے اور میں اسٹار کے ساتھ کام نہیں کرتا۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ عالیہ ان کی بڑی بیٹی اداکارہ پوجا بھٹ سے بھی بہتر اداکارہ ہیں کیونکہ عالیہ نے خود کو مکمل طور پر اداکاری کیلئے وقف کیا ہے۔

Read Comments