شائع 07 ستمبر 2016 02:14pm

عامر خان کا ہالی وڈ میں کام سے انکار

ممبئی :بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  نے ہالی وڈ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ عامر خان کہتے ہیں انکار کی وجہ جاندار اسکرپٹ کا نہ ہونا ہے۔

بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس  فلم کا حصہ بن جائیں وہ سپر ہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان فلموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

عامر خان کی اسی مقبولیت کے باعث انہیں ہالی وڈ کی جانب سے بھی متعدد فلموں کی آفرز ملتی رہتی ہیں لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ ہالی ووڈ کی پیشکشوں کو ٹھکراتے پھر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان  کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ کی متعدد فلموں کی آفرز ہیں لیکن اسکرپٹ کمزورہونے اور اپنا کردار مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے انکار کررہے ہیں۔

عامر خان آجکل اپنی فلم دنگل کی شوٹنگز میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائیگی۔

Read Comments