نیویارک :سمندر کے سفر پر نکلنے والے نوجوان روبنسن کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم 'دی وائلڈ لائف' دو روز بعد سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔
نوجوان روبنسن سمندری جہاز پرسوارہوکرسفرپرنکلتا ہے لیکن طوفان منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیدا کردیتاہے۔
روبنسن خود تو طوفان سے بچ جاتاہے لیکن اسکا جہاز بری طرح متاثر ہوجاتا ہے۔ نوجوان اپنی اور پالتو کتے کی جان بچانے کیلئے ایک جزیرے پر پڑاؤ ڈالتا ہے۔
جزیرے پر موجود طوطا، بلی، بکری اور گرگٹ مل کر بن بلائے مہمان کو تنگ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں اور روبنسن کا جینا حرام کردیتےہیں۔
فلم میں اور کیا کیا ہنگامہ ہوگا، یہ سب جاننے کیلئے نو ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔