Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نےتحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 30 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو گزشتہ روز ایئر پورٹ پولیس نے شارع فیصل پرٹریفک میں خلل ڈالنے اورمظاہرہ کرنے کےا لزام میں گرفتار کیا تھا۔پولیس نے آج سخت حفاظتی حصار میں فیصل واوڈا کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔
https://youtu.be/wYrwGjngn3A
عدالت نے فیصل ووڈا سے استفسارکیا گیا کہ ان پر تشدد تو نہیں کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ تشدد نہیں کیا گیا تاہم حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔ایس ایس پی راؤ انوارنے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں دیگر لوگ بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے فیصل واواڈ کی درخواست ضمانت 30 ہزارروپے کے مچلکوں کےعوض منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔