کراچی کے مختلف علاقوں میں 3بسوں اور 1ٹرک کو آگ لگادی گئی

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 06:21am

کراچی کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے یکے بعد دیگرے نامعلوم افراد نے 3بسوں اور 1ٹرک کو کو آگ لگادی۔

کراچی کے علاقے لانڈھی لیبراسکوائر کے قریب نامعلوم افراد بس کوآگ لگا کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ،واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے۔

 جبکہ نیپئر میں نامعلوم افراد کھڑی بس کو آگ لگا گئے، پولیس کے مطابق ،بس کے مالک لیاقت سے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ بھتہ نا دینے پر بس کو آگ لگا دی گئی۔

ادھر نارتھ ناظم آباد بفرزون میں بھی ایک بس کو نذرآتش کردیا گیا۔ ایف بی ایریا بلاک 16میں بھی ایک ٹرک کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق ،واقعات کی تحقیقات کی جاری ہیں۔ آتشزدگی کے تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments