Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹھٹھہ :ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وارکا کارندہ مارا گیا جبکہ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب سیمنٹ فیکٹری روڈ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ جس پر علاقے میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد کھتری کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔
پولیس کے مطابق، ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے سر پر دس لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔