شائع 08 ستمبر 2016 07:03am

دیپیکا پڈوکون نے شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا کیا پاپڑ بیلے؟

ممبئی:بولی وڈ کی مصروف ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون  بہترین اداکاری اور خوبصورت شخصیت کے باعث نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں بلکہ ہالی وڈ میں بھی نام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں  دیپیکا جب فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوشش کرہی تھیں اس دور میں کیسی دکھائی دیتی تھیں ۔

آئیے دیکھتے ہیں

٭آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی دیپیکا نے ابتداء میں مرکزی کرداروں کے پیچھے  یعنی ایکسٹرا کے طور پر بھی کام کیا ہے ،ان کی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگا نا مشکل نہیں کہ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی،2005 میں دیپیکا نے فردین خان کے پیچھے ماڈلنگ کی ہے۔

٭دیپیکا نے 2005میں پہلی بار 'لیکمے فیشن ویک' کیلئے ماڈلنگ کی ،اور یہ ان کے کیر ئیر کا اہم موڑ ثابت ہوا۔

٭فلموں میں نام بنانے سے پہلے دیپیکا مختلف کمر شلزمیں بھی کام کرچکی ہیں ،جن میں معروف ٹوتھ پیسٹ اور جوس کا کمرشل شامل ہے۔

٭اس کے علاوہ دیپیکا نے بھارت کے مشہور اداکار ،سنگر اور کمپوزر ہمیش ریشمیا کی ویڈیو میں بطور ماڈل کام کیا ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments