عمران فاروق قتل کیس کےتینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 10:10am

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،پراسیکیوٹر تعینات نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے کو جھاڑپلا دی اور ملزم خالد شمیم کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

 دوران سماعت وکیل ذیشان چیمہ نے درخواست ضمانت بھی دائر کی جس پر جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر چوہدری شہزاد ظفر سے مقدمے میں پراسیکیوٹرتعینات نہ کیے جانے پرسخت اظہارِ برہمی کیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایف آئی اے  سنجیدہ ہو کر کیس نہیں چلانا چاہتی تو عدالت کو آگاہ کردے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Read Comments