اسپیکر قومی اسمبلی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،عمران خان

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 10:10am

بنی گالہ:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،ایوان میں اسپیکر سے ان کی غیرجانبداری سے متعلق سوال کروں گا۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھاکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے ریفرنس بھیجنے کے اقدام نے عہدے اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے ، سارے بھیجتے یا ایک نہیں بھیجتے یہ طرزعمل اسپیکر کا کام نہیں ۔

حکومتی اراکین کے بیانات پرردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 24 ستمبرکا جلسہ بہت بڑا ہوا گا،رائیونڈ کسی کی جاگیرنہیں حکومت بلیک میل اور غنڈہ گردی کرے گی تو اپنا نقصان کرے گی ہم پانامہ پیپرزکے معاملے کومنتقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

عمران خان نے بنی گالہ جانے کے خواہش مندوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ بنی گالہ ان کے پاس کون سی پٹیشن مانگنے آ رہے ہیں ،عمران خان نےکہا کہ چابیس کے جلسے حتمی ہے تاہم اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ایک دوروز تبدیل ہوسکتے۔

Read Comments