Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے ،116پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ایم کیوایم ،پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جاری ہے ۔
کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے امیدوارسابق رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد، پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ کے درمیان ہے ۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ندیم میمن سمیت 20 امیدوارمیدان میں ہیں۔ پی ایس 127 ملیر، سعود آباد، جناح اسکوائر، ماڈل کالونی اورکھوکھرا پارسمیت دیہی علاقوں پرمشتمل ہے۔
ضمنی انتخاب کے لیے 134 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں 67 انتہائی حساس اور 49 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی درخواست پرپولنگ کے دوران رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے اشفاق منگی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔اشفاق منگی کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اور نشست سے مستعفی ہونے پرآج اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔
دوہزار ایک میں بننے والے اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبداللہ مراد بلوچ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ 2004 میں عبداللہ مراد کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی اس حلقے سے پھر جیت نہ پائی ۔ ایم کیو ایم 3 بار یہاں سے کامیاب ہوئی ہے۔