اپوزیشن کا اجلاس ، اسپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےپرغور

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 10:11am

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیرصدارت اپوزیشن کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغورکیا گیا ۔ متحدہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کا بھی عندیہ دے دیا۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،جس میں اسپیکرکی طرف سے بھجوائے گئے،ریفرنسزکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

https://youtu.be/F7mTSEwQtzQ

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھاکہ ریفرنسز معاملے پرحکمران گھبرائے ہوئے ہیں کہ ریفرنسز پرنااہل ہی نہ ہوجائیں لیکن ریفرنس پر فیصلہ اسپیکرنے نہیں بلکہ بڑےایوانوں سے کیا گیاہے ، عوام کے سامنے واضح ہوگیا کون کیا ہے؟

خورشید شاہ نے کہا کہ  اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد لانے کا آپشن زیربحث آیا ، جبکہ شیخ رشید نے اسپیکر کو پیرس کا ہاتھی قراردیا ۔اپوزیشن کے اجلاس میں اسپیکر کے فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پرغور بھی کیا گیا۔

Read Comments