اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2016 09:04am

بولی وڈ  اداکاروں کے عجیب وغریب وہم

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار بظاہر خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے،فلم انڈسٹری سےوابستہ اداکاراصل زندگی میں غیر معمولی طور پر وہمی ہوتے ہیں ،جو اپنی کامیابی کا مکمل حساب رکھتے ہیں اور اسی لحاظ سے زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

یہاں بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں ایک تحریر پیش کی جارہی ہے جو اپنے اندھے اعتماد کی بدولت مشہور ہیں۔

شاہ رخ خان

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بارے میں یہ کہا جائے کہ بھارت میں ان سے زیادہ کامیاب شاید ہی کوئی اور ہوگا تو غلط نہ ہوگا ،بے تحاشہ کامیابی کے ساتھ کنگ خان ایک وہم میں مبتلا ہیں  مثلاًشاہ رخ ہمیشہ اس گاڑی میں سفر کرتے ہیں جس کی نمبر پلیٹ پر 555 کے ہندسے درج ہوں ،اگر ایسی گاڑی میسر نہ ہو تو وہ سفر ہی نہیں کرتے۔

شلپا شیٹھی

بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی آئی پی ایل(انڈین پریمیر لیگ) کے ٹیم راجستھان رائلز کی شریک بانی ہیں،اپنی ٹیم کی اننگ کے وقت وہ ہاتھوں میں دو گھڑیاں پہنتی ہیں ،ان کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کی ٹیم میدان میں اچھا پرفارم کرے گی۔

سنجے دت

بولی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 4545 کے نمبرز لازمی ہوتے ہیں۔

سلمان خان

بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے ہاتھ میں فیروزی رنگ کے پتھر کا بریسلیٹ پہنتے ہیں،ان کا ماننا ہے کہ یہ پتھر ان کیلئے لکی ہے۔

بپاشا باسو

معروف اداکارہ بپاشا باسو  بھی وہم کا شکار ہیں وہ ہفتے کے روز  اپنی گاڑی میں لیموں اور ہری مرچ لگاتی ہیں،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیموں اور مرچ کالی طاقتوں کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔

ودیا بالن

فلم ڈرٹی پکچر اور پری نیتا کے ذریعے  بولی وڈ میں ایک الگ پہچان بنانے والی ودیا بالن ہمیشہ پاکستان کے مشہور برانڈ 'ہاشمی' کا کاجل استعمال کرتی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے لکی ہے۔

اجے دیوگن

معروف اداکار اجے دیوگن بھی اندھے اعتماد اور وہم کو اپنی زندگی سے نہ نکال سکے ،انہوں نے اپنے نام کے دوسرے حصے یعنی دیوگن سے'اے'کا لفظ باہر نکال دیا ہے،انہوں نے ایسااپنے والدین کے کہنے پر کیا ہے۔

اکشے کمار

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے تو حد ہی کردی ،اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس ٹائم پر بھارت میں موجود رہیں گے تو ان کی فلم ناکامی کا شکار ہوجائے گی۔

راکیش روشن،ایکتا کپور

راکیش روشن اور ایکتا دونوں بولی وڈ کے جانے مانے ہدایت کار اور پروڈیو سر ہیں اورایک ہی وہم میں مبتلا ہیں،دونوں کی فلمز اور ڈراموں کے نام کا پہلا لفظ 'کے'سے شروع ہوتا ہے،مثلاً کہانی گھر گھر کی،کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی،کہونہ پیار ہے وغیرہ۔

عامر خان

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فلمز ہمیشہ دسمبر کے مہینے میں یا کرسمس کے موقع پرر یلیز کرتے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا اپنی فلم کی ریلیز سے پہلے سدھی وینائک کے مندر جاتی ہیں،ان کی کامیاب فلمیں چنائی ایکسپریس،گولیو ں کی راس لیلیٰ رام لیلیٰ،باجی راؤ مستانی کی ریلیز سے قبل دیپیکا کامیابی کی دعا کرنے سدھی وینائک گئی تھیں۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ کی والدہ ان کے پاؤں کے ٹخنے پر کالے رنگ کا دھاگہ باندھتی ہیں تاکہ وہ بری نظر سے محفوظ رہیں۔

کترینہ کیف

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی دیپیکا کی طرح اپنی ہر فلم کی ریلیز سے قبل اجمیر میں واقعے خواجہ معین الدین چشتی کے درگاہ جاتی ہیں اور اپنی فلم کی کامیابی کیلئے دعا کرتی ہیں۔

بشکریہ: scoopwhoop.com

Read Comments