Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں میں بجلی کےمنصوبے لگ رہے ہیں،2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نےتینوں ادوار میں ترقی کا سفر جاری رکھا۔حکومت سنبھالی تواسٹاک ایکسچینج 19 ہزارپوائنٹس پرتھی آج 40ہزارپوائنٹس پرپہنچ چکی ہیں۔دعا ہے کہ ہم آتے رہیں اوراسٹاک مارکیٹ ترقی کرتی رہے۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ گروتھ ریٹ،ٹیکس محصولات اوردیگر شعبوں میں بہتری آرہی ہے،پورٹ قاسم،حب،تھرمیں بجلی کےمنصوبے لگارہے ہیں،آج صنعتوں کو بجلی مل رہی ہے۔2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے،پی آئی اے اوردیگراداروں کوٹھیک کررہے ہیں۔ہم نےڈی نیشنلائزیشن اورپرائیوٹائزیشن شروع کی اوربینکوں کوپرائیوٹائزکیا،آج وہ بینکس کماکرحکومت کوٹیکس ادا کررہے ہیں
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کراچی سے لاہورموٹروے پر کام جاری ہے،بلوچستان کے چپے چپے پر سڑکیں بن رہی ہیں صوبے میں ترقی کا نیاباب کھلنے والا ہے۔