عمران خان رائیونڈ مارچ کا مقام تبدیل کرنے پر آمادہ

شائع 08 ستمبر 2016 01:59pm

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے پاناما لیکس سے متعلق احتجاج کا مقام تبدیل کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

 پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اب پی ٹی آئی چیف عمران خان نے پاناما لیکس سے متعلق احتجاج کا مقام تبدیل کرنے پر آمادہ ہیں ۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے ایاز صادق پر جانبداری کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ اب ایاز صادق کا اسپیکر نہیں کہیں گے کیونکہ انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے احتجاج کی تاریخ بدلنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے چوبیس ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا تاہم ان کے اعلان پر دیگر اپوزیشن رہنما بھی تنقید کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گھروں پر احتجاج کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اگر بات چل نکلی تو بہت دور تک جائیگی۔

Read Comments