نیویارک :آئی فونز صارفین کیلئے اپیل نے زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری والے آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس متعارف کروادیئے گئے ہیں۔ معروف پوکی مون گیم بھی آئی فون سیون کا حصہ ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اپیل کمپنی کی جانب سے منعقدہ سالانہ ایونٹ میں جمع ہوئے آئی فونز کے دلدادہ۔ جن کے لئے آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس لانچ کیا گیا۔اس اسمارٹ فون میں بہتر اسٹیریو اسپیکر، زیادہ ٹائم والی بیٹری ،بہتر ٹو جی بی اور تھری جی بی ریم، ،تھری ڈی ٹچ بٹن ،سنگل لینز کیمرہ اور ڈیول لینز آئی سائیٹ ڈوور کیمرہ آئی فون سیون پلس میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی فون کے اس ماڈل میں پانی اوردھول مٹی سے مزاحمت کی صلاحیت موجود ہے۔ نئے فون میں وائرلیس ہیڈ فونز اور پوکی مون گیم سمیت متعدد مشہور گیبمز بھی رکھے گئے ہیں۔تقریب میں اپیل نے اپنی گھڑی کی دوسری سیریز بھی متعارف کروائی ہے۔ اپیل کے نئے ماڈلز پچیس ممالک میں سولی ستمبر سے فروخت کیلئے دستیاب ہونگے۔