Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پشاورمیں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے تناظر میں آئی جی نے سندھ میں سیکیورٹی اقدامات مذید ٹھوس بنانیکے احکامات جاری کیئے ہیں۔
میڈیا پر دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کے حوالے سے رپورٹس پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا اورپولیس کو داخلی خارجی راستوں, مرکزی شاہراہوں سمیت مضافاتی اور گنجان آباد علاقوں میں ناکہ بندی مزیدمؤثر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حلقہ پی ایس ایک سو ستائیس میں جاری ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنانے کی ہدایت بھی دی۔