شائع 08 ستمبر 2016 04:22pm

کینیڈین ریپر ڈریک کو امریکا میں لوٹ لیا گیا

فینکس:معروف کینیڈین ریپرڈریک گراہم بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہ رہے، چور ڈریک گراہم کا زیورات سے بھرا بریف کیس لے اڑے۔گریمی ایوارڈ یافتہ نامورکینیڈئین ریپر ڈریک ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں کانسرٹ کررہے ہیں۔

اسی سلسلے ڈریک گراہم  امریکی  شہر فینکس  پہنچے، جہاں بس میں سوار ہونے سے قبل ہی چوروں نے انکا بریف کیس اڑا لیا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔چوروں کو شاید معلوم تھا کہ اس بریف کیس میں تیس لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات  موجود ہیں۔

فینکس پولیس کے ترجمان سارجنٹ ونس لیوئس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

Read Comments