کوئٹہ:پولیس مقابلےمیں3ملزمان ہلاک ،7 دہشت گرد گرفتار

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2016 06:44am

کوئٹہ :کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ پاک افغان سرحد چاغی سے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق، رات گئے قمبرانی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں3ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ادھر چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاع پرانٹیلی جنس ادارے اورایف سی نے کپماؤنڈ میں چھپے 7دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ،شرپسند بلوچستان میں بے امنی کے مشن پرسرحد پارسے آئے تھے۔جن کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی اور داعش سے ہے۔

Read Comments