Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پی ایس 127کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے 12 سال بعد متحدہ قومی موومنٹ کو مات دے دی۔ جیالے تو خوشی میں جھوم اٹھے،جشن کے ساتھ ساتھ آتشبازی کا بھی بھرپورمظاہرہ کیا۔
بانی سے علیحدگی کے بعد متحدہ پہلےامتحان میں ہی ناکام ہوگئی۔12سال سے فتح سمیٹنے والی نشست ہار بیٹھی۔22اگست کے بعد متحدہ کو لگابڑاجھٹکا،حلقہ پی ایس 127کے دنگل میں پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو چت کردیا۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ،پیپلزپارٹی کے مرتضٰی بلوچ نے21 ہزار 643 ووٹ لیکرفتح سمیٹ لی۔ایم کیو ایم کے وسیم احمد 15 ہزار 966ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔
https://youtu.be/9WKGw_C-Xts
اس جیت پر جیالوں کا جوش دیدنی تھاملیر سمیت مختلف علاقوں میں کارکنوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور فتح کا جشن منایا،آتش بازی کا بھی بھرپورمظاہرہ کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ کردیا ہے کہ وہ پاکستان کی مخالفت اور بندوق نہیں چاہتے،شاندار فتح پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹ کیا، جس میں تحریر تھاماروی ملیر کی، بینظیر بینظیر۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس بڑی کامیابی پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔ایم کیو ایم کو 12سال بعد اس سیٹ سے ہاتھ دھونے پڑ گئے، لندن والوں کی حمایت بھی کارگر ثابت نہ ہوئی۔