Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں زیرِزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ،مصدقہ اطلاعات پر لیاری کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ جس دوران اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ زیرِزمین چھپایا گیا تھا۔
برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک ایل ایم جی،6 ایس ایم جیز،تین 303 رائفل،تین 7 ایم ایم رائفل،دو44 بوررائفل،پانچ 12بورپمپ ایکشن اور نو30 بور پسٹل شامل ہیں۔
رینجرز ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ شہر قائد میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیئے استعمال ہونا تھا۔