Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی ،وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو بھی افغان بھائیوں کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے وہ مہمان ہیں۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا ،کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں 31 مارچ 2017 تک توسیع کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، کسی کو بھی افغان بھائیوں کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے وہ ہمارے مہمان ہیں۔
مہاجرین کی واپسی کے معاملے پرکوئی منفی تاثرنہیں پیدا ہونے دیں گے۔ وفاقی کابینہ نے بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کا حصول اورمعاوضے کی ادائیگی کی منظوری دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ داسو ٹیم کیلئے عالمی بینک کے ذریعے قرضے کا انتظام کیا ہے ،حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ پن بجلی منصوبوں سے توانائی کی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ سیلاب کے خطرات سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔