شائع 09 ستمبر 2016 10:05am

دھنیے کے بےشمار فائدے

دھنیا ہم عمومی طور پر  اپنے کھانوں کو سجانے کیلئے استعمال کرتے ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ دھنیے کا استعمال چٹنی بنانے میں کیا جاتا ہے۔

لیکن آج ہم دھنیے جو فوائد آپ کو بتانے جارہے ہیں ، ان سے آپ یقیناً واقف نہیں ہونگے۔

دھنیا کھانوں میں لذت کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو بھی خوبصورت بناتا ہے ۔ دھنیےکے ذریعے آپ لوشن بناسکتے ہیں جو آپ کے چہرے کی جلد کیلئے بے حد مفید ہے اوراس لوشن کے ذریعے  چہرے پرموجود داغ دھبے اور جھرئیوں سے بھی باآسانی نجات مل سکتی ہے۔

اس لوشن کے ذریعے آپ کے چہرے کی جلد بھی فریش اور گلوئنگ بن سکتی ہے۔

چونکہ دھنیا وٹامنز اور منرلز سے مالامال ہوتا ہے اور اس میں موجود تیل پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دھنیا بخار، ذیابطیس ،آنکھوں میں جلن اور سستی کو دور کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دھنیے کا استعمال میک اپ پروڈکٹس میں بھی ہوتا ہے۔

اس کے ذریعے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے اور چہرے پر موجود داغ دھبے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ چہرے پر موجود ایکنی اور بلیک ہیڈز کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔

دھنیے سے بنے گئے لوشن  کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

کٹا ہوادھنیا               2  کھانے کے چمچ

لیموں کا رس             1 کھانے کا چمچ

سیب کا سرکہ            1 کھانے کا چمچ

پانی                          حسب ضرورت

:بنانے کا طریقہ

٭ پانی کو اچھی طرح ابال لیں اور اس میں دھنیا ڈال کر 15 منٹ تک ابال لیں۔

٭ اب اس پانی کو چولہے سے اتار لیں۔

٭ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس اور سیب کا سرکہ شامل کردیں۔

٭ اب اس مکسچر کو ایک جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

:طریقہ استعمال

٭ اس لوشن کو آپ روز صبح اور شام استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ یہ لوشن آپ کے چہرے پر موجود پورس بند کردیتا ہے،اس لوشن سے  چہرے کی جلد سفید اور جلد چمکدار بنتی ہے۔

٭ اس لوشن سے آپ کے چہرے پر موجود جھرئیوں کابھی خاتمہ ہوتا ہے اور داغ دھبے بھی صاف ہوتے ہیں اور آپ کے چہرے کی رنگت بھی نکھرتی ہے۔

٭ اس لوشن کو روزانہ استعمال کریں اور محض ایک مہینے میں آپ کو واضح نتائج نظر آئیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments