پاک چین راہداری کیخلاف بیرونی گٹھ جوڑ جاری ہے،شہباز

شائع 09 ستمبر 2016 02:20pm

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بیرونی مخالفین کا گٹھ جوڑ جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے بھی اسی وجہ سے صوبہ بلوچستان پر زبان درازی کی مگر ہم دشمنوں کو مستحکم اور مضبوط بن کر دکھائیں گے۔

لاہور میں سکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہوا ہے،پاکستان کے دشمنوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بیرونی مخالفین نے تو اپنی الگ بندرگاہ بنانے کے لیےگٹھ جوڑ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بھارتی وزیراعظم مخالفت میں اتنے آگے بڑھ گئے کہ بلوچستان کے خلاف زبان درازی شروع کر دی۔ مخالفین جان لیں پاکستان بہت جلد مستحکم اور مضبوط بن کر دکھائے گا۔

اورنج لائن منصوبے پر عدالتی حکم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چینی بھائی پریشان نہ ہوں جن مقامات پر عدالتی احکامات نہیں وہاں کام تیزی سے جاری ہے، جلد سپریم کورٹ میں بھی حقائق پیش کریں گے۔

Read Comments