Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیئے گئے ایم کیو ایم دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری، آج بھی تین دفاتر مسمار کردیئے گئے۔
پہلا دفتر نیو کراچی میں مسمار کیا گیا، انتظامیہ نے پولیس کی نگرانی میں یونٹ ایک سو اکتالیس کو بھاری مشنری کی مدد سے مسمار کیا، کچھ دیر بعد ہی یونٹ ایک سو انتالیس کو بھی گرا دیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں دفاتر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے قائم کئے گئے تھےجبکہ عید گاہ کے قریب قائم یونٹ آفس بھی مسمار کردیا گیا۔ چوبیس اگست کو ایم کیو ایم کے دوسو اٹھارہ سیکٹر اور یونٹ دفاتر کو سربمہر کیا گیا تھا جس میں سے اب تک ایک ایک سو چوبیس کو مسمار کیا جاچکا ہے۔