نیویارک:دو ہفتے سے باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ڈونٹ بریتھ کو کڑا مقابلہ دینے ہالی وڈ فلم 'سلی' ریلیز کردی گئی ہے، فلم کے بارے میں کہا جارہاہے اوپننگ ویک میں باآسانی دو سے ڈھائی کروڑ ڈالرز تک بٹور لے گی۔
فلم سلی کی کہانی نیویارک کے کریش لینڈنگ کے حقیقی واقعے پر مبنی ہے، سات سال قبل دوہزار نو میں ہڈسن دریا میں جہاز کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ اور معجزاتی طور پر سلی نامی پائلٹ جہاز میں موجود ایک سو پچپن افراد کو بچالیا۔
فلم سلی کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اوپننگ ویک میں دو سے ڈھائی کروڑ کا بزنس آسانی سے کرلے گی اوریہ فلم دو ہفتے سے باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی وڈ نفسیاتی تھرلر فلم ڈونٹ بریتھ کو پیچھے چھوڑ دے گی۔