Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی عدلیہ کے بارے منفی سوچ کو بدلنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ ناقابل برداشت ہے کہ نااہل ججز عدالتوں میں بیٹھیں ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کا عدلیہ کے بارے تاثر ہے کہ ساری زندگی گزر جاتی ہے مگر انصاف نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ کسی بھی مقدمے کا فیصلہ چھ مہینے میں نہ ہو سکے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی جوڈیشل آفیسر کی شہرت خراب ہے تو وہ لوگوں کے مقدمات کے فیصلے کیسے کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کہ نااہل ججز عدالتوں میں بیٹھیں ہوں۔ ہم پیسہ بنانے یا جائیدادیں بنانے کےلئے جج نہیں بنے۔