شہباز شریف ہاتھ کٹنے والے نوجوان کے گھر پہنچ گئے

شائع 31 دسمبر 2015 04:40am

حافظ آباد: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف حافظ آباد میں ہاتھ کٹنے والے متاثرہ نوجوان کے گھر پہنچ گئے،شہباز شریف کہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایماندار افسروں کی کمیٹی بنادی ہے،ملزمان قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف حافظ آباد کے گاوں جوریاں میں ہاتھ کاٹے جانے و الے زخمی نوجوان ابوبکر کے گھر پہنچ گئے،اور متاثرہ نوجوان اور اسکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایماندار افسروں کی اعلٰی سطحی کمیٹی بنادی گئی ہے،کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بے لاگ تحقیقات کریں،دنیا کی کسی طاقت کو انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلٰی پنجاب نے متاثرہ نوجوان کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور زخمی ابوبکر کو ملازمت دینے اور ہاتھ لگوانے کی یقین دہانی کرائی۔

Read Comments