اپ ڈیٹ 08 فروری 2017 08:59am

ایشوریا نےابھیشیک سے پہلے کس سے شادی کی تھی؟

ممبئی:کچھ عرصہ قبل  امیتابھ بچن خط کا بیحد چرجا ہوا جس میں انھوں نے اپنی نواسی نويا اور پوتی ارادھيا کے نام لکھا اور جسے خوب سراہا گیا۔

خط کے ذریعے بگ بی نے نويا اور ارادھيا کو بتایا ہے کہ وہ نندا یا بچن ہونے سے پہلے ایک لڑکی ہیں۔

انھوں نے خط میں لکھا لڑکی یا عورت ہونے کی وجہ سے لوگ تم پر اپنے خیالات، اپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے لیکن تم ایسا نہ ہونے دینا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ سکرٹ کی لمبائی کو اپنے کریکٹر کا پیمانہ نہیں بننے دینا۔

بگ بی کے اس خط کو لوگوں نے جہاں پسند کیا وہیں اس پر سوال بھی اٹھائے گئے تھے۔

مشہور کامیڈین آدیتی متل نے اسے امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ' پنک' کو پروموٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اتنا ہی نہیں آدیتی نے اپنی ٹویٹ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اپنی پوتیوں کو ایک مضبوط عورت بننے کا سبق دینے والے امیتابھ کی اپنی ہی بہو کو توہم پرستی کا شکار بنتے ہوئے ابھیشیک سے پہلے پیڑ(درخت) سے شادی کرنی پڑی تھی۔

اب یہاں ابھیشیک کہاں چپ رہنے والے تھے جھٹ سے ٹویٹ کر ڈالی کہ ہم بھی وہی پیڑ ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب میں آدیتی نے میڈیا میں اس وقت چھپی اس خبر کا نمونہ بھی ٹوئٹر پر چسپاں کر دیا۔

آدیتی اور ابھیشیک کی یہ  نوک جھونک اپنی جگہ لیکن یہ بات واقعی سوچنے کی ہے کہ امیتابھ جی کو اچانک اپنی پوتی اور نواسی کو سر عام خط لکھنے کی کیا سوجھی وہ بھی ایسے وقت میں جب ان کی فلم 'پنک' ریلیز ہونے والی ہے اور یہ فلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے مسئلے پر مبنی ہے۔ فلم پروموٹ کرنے کا یہ بھی ایک نیا انداز لگتا ہے۔

بشکریہ:بی بی سی اردو

Read Comments