گلگت: ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

شائع 10 ستمبر 2016 07:35am

گلگت: قانون سازاسمبلی گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے چھ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے  چھ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ۔حلقے میں 64 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد36  ہزارسے زائد ہے ۔

حلقے میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پولیس کے دستے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن،  پیپلز پارٹی،  تحریک انصاف اور عوامی ورکرز پارٹی کے امیدواروں سمیت سات امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ نشست میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے  بعد خالی ہوئی تھی ، جس پر تین مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے۔

Read Comments