پشاور:پولیس کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

شائع 10 ستمبر 2016 07:33am

پشاور:پشاورمیں تھانہ یکہ توت کی حدود میں پولیس نے کارروائی  کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ، دوسری جانب چارسدہ پولیس نے کارروائی کرکے اغوا کاروں کے چنگل سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

پشاور کےعلاقے تھانہ یکہ توت کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانوں سے 25 پستول اور6چھ رائفلز برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا زیرحراست ملزمان  سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 دوسری کارروائی میں چارسدہ پولیس نے عمرزئی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے10 سالہ بچی خدیجہ کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیا ۔

اغواکاروں نے خدیجہ کے والدین سے 27 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، زیر حراست اغواکارشاہ نظر کومزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments