Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جیکب آباد:جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل کے قریب مسافروین اورکوچ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے شکارپورجانے والی مسافر وین تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔