Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو ستائیس سے ایم کیوایم کے امیدوار وسیم احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غلام مرتضی بلوچ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا جائے۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو ستائیس کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروسیم احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران حلقے کے اکاون پولنگ اسٹیشنزپرمنظم دھاندلی کی گئی ہے۔
وہ پیپلزپارٹی کے امیدوارغلام مرتضیٰ بلوچ کی جیت کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک غلام مرتضی کی کامیابی کے نوٹی فیکشن کوروکا جائے۔
دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پی ایس ایک سو ستائس سے ایم کیوایم کے امیدوار اشفاق منگی کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے مستعفی ہونے کے بعد اس حلقے میں 8 ستمبرکو دوبارہ انتخاب ہوئے جس میں پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ کامیاب قرارپائے تھے۔