محکمہ موسمیات کی عید کی چھٹیوں میں بارش کی پیشگوئی

شائع 10 ستمبر 2016 09:07am

کراچی:محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں کے دوران بالائی علاقوں میں گرد آلود،تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر  گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل  اوربدھ کے روز شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی، دالبندین، نورپورتھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments