Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدراورسابق صدرآصف علی زرداری دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں،سابق صدرکی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوگا۔
سابق صدرآصف علی زرداری لندن میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کریں گے۔
لندن میں قیام کے دوران سابق صدریورپ میں مقیم پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے،انہوں نے لندن روانگی سے قبل دبئی میں بلاول بھٹوسے بھی ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا ،ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحیٰ کے بعد تنظیم سازی مکمل ہوتے ہی پیپلزپارٹی رابطہ عوام شروع کرے گی۔