طاہر القادری کا رائیونڈ مارچ میں حصہ نہ لینے کا اعلان

شائع 10 ستمبر 2016 02:26pm

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رائے ونڈ مارچ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ  پنجاب حکومت سرچ آپریشن کے نام پر ایک نئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تیاری کررہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ان کی رہائش گاہ اور دفاتر میں سرچ آپریشن کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کو دہشت گرد قرار دے کو قصاص سے بچنا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو اس بار انکا کا طرز عمل مختلف ہوگا۔

سربراہ عوامی تحریک کا  کہنا تھا کہ وہ اپنے کارکناں کی خواہش کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف نہیں کی۔

Read Comments