لاہور:لاہور کے گارڈین کورٹ نے عید الاضحٰی کے آخری دو روز بچہ اداکار احمد بٹ کے پاس رہنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم کے نوٹس کے باوجود حمیرا ارشد بچے کو لے کر پیش نہ ہوئیں۔
لاہور کے گارڈین جج کے روبرو احمد بٹ نے عید کے دنوں میں بیٹے کو لینے کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیٹے کو عدالتی حکم پر سابق بیوی حمیرا ارشد کے حوالے کر دیا گیا۔
عید پر قانون کے مطابق بچہ دو روز کیلئے والد کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا جائے،احمد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ بیٹے کو بیرون ملک تعلیم کے لے بھیجنا چاہتے ہیں،سابق سسرال کا ماحول بچے کی بہتر پرورش کیلئے مناسب نہیں ہے۔
حمیرا ارشد کے پیش نہ ہونے پر ادکار احمد بٹ اور ان کے وکیل عدالت کے باہر انتظار کرتے رہے،عدالت نے وقت ختم ہونے پر بچے کو پیش نہ کرنے پر حمیرا ارشد کی غیر موجودگی میں بچے کو عید کے دوسرے اور تیسرے روز احمد بٹ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔