متحدہ قائد الطاف حسین کی تقریر، ریفرنس برطانوی پولیس کے حوالے

شائع 10 ستمبر 2016 02:39pm

لندن :متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین کی شرانگیز تقریر کے بعد جلاو گھیراو سے متعلق ریفرنس برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کو تحقیقات کیلئے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں بائیس اگست کو متحدلندن کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کے بعد بھیجا گیا ریفرنس برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے بھیج دیا گیا ہے۔

 بائیس اگست کو الطاف حسین کی تقریر کے بعد کراچی میں احتجاج اور جلاو گھیراو ہوا تھا جس کا ریفرنس پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو بھیجا گیا تھا اور اب اس ریفرنس کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ جواب میں جلاو گھیراو کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے ۔ برطانوی ہوم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ریفرنس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Read Comments